نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاق فائل فوٹو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاق

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی اور انہیں نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انوار الحق کاکڑ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر گورنر جی بی کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب پاکستان کی وفاق کو مضبوط کرے گا۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو گلگت بلتستان اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے نگراں وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں بشمول انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور قراقرم یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے انہیں مستقبل قریب میں مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کرنے کی دعوت بھی دی۔

install suchtv android app on google app store