وزیر اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

  • اپ ڈیٹ:
خالد خورشید فائل فوٹو خالد خورشید

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دےدیا۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نا اہل قرار دیا ہے۔

خالد خورشید کے خلاف رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے کیس دائر کر رکھا تھا جس کی سماعت چیف کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اور آج وزیراعلیٰ جی بی کو نا اہل قرار دیے جانے کا فیصلہ سنایا۔

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خان کی لا ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ایک سماعت کے دوران درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے یکم دسمبر 2020 کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ خالد خورشید عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store