گلگت بلتستان کے وزیرکرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ رہا، بابوسر ٹاپ پر ٹریفک بحال

  • اپ ڈیٹ:
صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔ فائل فوٹو صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔

 

گلگت کے وزیر بابو سر ٹاپ پر مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے والے گلگت بلتستان کے وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کو رہا کر دیا گیا ہے اور علاقے میں ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبیداللہ بیگ نے مسلح افراد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کے مطالبات صوبائی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

جی بی حکومت کے سابق ترجمان فیض اللہ فراق، اور پی ٹی آئی رہنما شاہ ناصر و دیگر پر مشتمل ایک ٹیم نے مسلح افراد سے مذاکرات کیے جنہیں کرنل عبیداللہ نے مظاہرین قرار دیا۔ بات چیت کا مقصد کرنل(ر) عبداللہ بیگ اور دیگر کی حفاظت یقینی بنانا تھا۔

 

 

install suchtv android app on google app store