گلگت بلتستان؛ مالی سال 23-2022 کیلئے بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا فائل فوٹو صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا

گلگت بلتستان اسمبلی میں مالی سال 23-2022 کیلئے 119 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ 94 ہزار کا بجٹ پیش کر دیا گیا، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا نے پیش کیا۔

بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 47 ارب 88 کروڑ،76 لاکھ 54 ہزار روپے رکھے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 61 ارب 44 کروڑ،6لاکھ،40ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی بجٹ میں 17 ارب 96 کروڑ روپے کی رقم لوکل اے ڈی پی کی مد میں شامل ہے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کے 18 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے۔

غیر ترقیاتی بجٹ میں تنخواہوں کے لئے 39 ارب 81 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے شعبے کے لیے 1 ارب 20 کروڑ 76 لاکھ 98 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔

زراعت،امور حیوانات وماہی پروری کے لیے 76 کروڑ 58 لاکھ 76 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ صنعتوں اورمعدنیات کے لیے 12 کروڑ 17 لاکھ 25 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ خوراک کے لیے 4 کروڑ 98 لاکھ 84 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گندم سبسڈی کے لیے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store