قراقرم تھنکرز فورم کے صدر سراج بٹ انتقال کر گئے

  • اپ ڈیٹ:
قراقرم تھنکرز فورم کے صدر سراج بٹ فائل فوٹو قراقرم تھنکرز فورم کے صدر سراج بٹ

ڈیلس پاکستانی کمیونٹی کی متحرک شخصیت ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ، مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر، قراقرم تھنکرز فورم کے صدر سراج بٹ آج پاکستان میں انتقال کر گئے۔

سراج بٹ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان میں اپنے علاقے گلگت گئے ہوئے تھے، وہ ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک سال سے وہ مسلسل کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے۔

انہوں نے ڈیلس میں اپنے سماجی فلاحی اور سیاسی کاموں اور کمیونٹی میں مثبت سرگرمیوں کے سبب اپنا نام بنایا انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے علاوہ وہ سیاسی پلیٹ فارم کے ذریعے بھی کشمیر کاز کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہے۔

گلگت کے لیے وہ خصوصی آواز بلند کرتے تھے جبکہ ڈیلس میں وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر بھی رہے کمیونٹی میں وہ زندہ اور ہر دل عزیز شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔

امریکا میں ہمیشہ اپنے علاقے سے آنے والوں کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیتے تھے، یہاں آنے والے کئی خاندانوں کی انہوں نے بھرپور مدد کی، ان کے انتقال کی خبر سے کمیونٹی سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہے۔

سراج بٹ نے لواحقین میں اہلیہ اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ ان کو پاکستان میں گلگت کے علاقے استو میں ان کی والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ یہاں پر ان کے دوستوں کی جانب سے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

سراج بٹ کے انتقال پر مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے رہنماؤں سید فیاض حسن، راجہ زاہد اختر خانزادہ، عماد سالم، پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک ، عابد بیگ ، ڈاکٹر ریاض حیدر ساؤتھ ایشیاء ڈیموکریسی کے صدر امیرمکھانی، ڈاکٹر قیصر عباس، راجہ مظفر کشمیری، ڈیلس پیس اینڈ جٹس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عامر سلیمان ڈاکٹر جاوید اجمل افتخار سعید، انٹرٹینٹمینٹ کے صدر اے زی قاسمی، مودی قاسمی، سمیت متعدد تنظیموں کے رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

install suchtv android app on google app store