یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے 30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے ازاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔

شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی دو اہم جماعتیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے آمنے سامنے آگئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store