بھارہ کہو کے علاقے میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

قتل کیس فائل فوٹو قتل کیس

بھارہ کہو کے علاقے میں امام مسجد کو 2 بچوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں ایک امام مسجد اور دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مفتی اکرام، ان کا 13 سال کا بیٹا اور شاگرد شامل ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی سربراہی میں 2 تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دیں، یہ ٹیمیں 24 گھنٹوں میں رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کریں گی۔

ملزمان کی نشان دہی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو لاہور میں نامعلوم افراد نے ملنے کے بہانے امام مسجد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے، یہ واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ مسجد کے کوارٹر میں مقیم امام مسجد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

امام مسجد کے قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ مقتول امام آصف ملتانی کالونی کی مسجد میں امامت کراتے تھے، رات گئے نامعلوم افراد مسجد کے کوارٹر میں ملنے آئے، اور انھیں قتل کر دیا۔

install suchtv android app on google app store