سینیٹ انتخابات کیلئے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

 یوسف رضاگیلانی فائل فوٹو یوسف رضاگیلانی

سینیٹ انتخابات کیلئے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9بجے فیصلہ سنایا جائےگا۔

یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی کے معاملہ پر فریقین آراوکےروبروپیش ہوئے، پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے۔

فرید رحمان کے وکیل نےدلائل میں توشہ خانہ ریفرنس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی کریشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں۔

فرید رحمان کےوکیل نے دلائل میں کہا سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کرسپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئےنا اہلی بنتی ہے، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62،62کےتحت اہل نہیں ۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کیا انکےخلاف26کیسززیرالتواہیں، وہ آرٹیکل63،62پر پورانہیں اترتے، ان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس موجودہے۔

دلائل کے بعد یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9بجے فیصلہ سنایا جائےگا۔

install suchtv android app on google app store