میں نے مشرف کو ایوان صدر سے نکالا، عمران خان کیا چیز ہے؟ آصف زرداری کا بینظیر بھٹو کی برسی سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شہید رہنما محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی  گڑھی خدا بخش میں منائی جارہی ہے فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شہید رہنما محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی گڑھی خدا بخش میں منائی جارہی ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کہا ہے کہ عمران خان کو نکالنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا اور ہم ایک دوسرے کو نہ بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا گڑھی خدا بخش بھٹو میں بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان سے پاکستان چل نہیں رہا اور چلے گا بھی نہیں، یہ میرا دعویٰ ہے ان سے پاکستان نہیں چلے گا، یہ کرکٹ ٹیم والے ہیں، ملک چلانے کیلئے اور لوگ چاہیئیں، میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا ملک چلالو یا نیب چلا لو، نیب نے بلیک میلنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کھپے کہا، بلاول نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے، آپ آتے جاتے ہیں، آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پاکستان پر رحم کرو، عوام پر رحم کرو، تم مانتے ہو نہیں چل رہا تو کیوں چلے نہیں جاتے؟ الیکشن کرائیں، دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر شخص امید لگائے بیٹھا ہے کہ بھٹو کی پارٹی آئے گی، ہمارے دور میں قیمتیں کم تھیں، ہم نے بچوں کی طرح ملک کو سنبھال کر چلایا، ہم نے اپنی حکومت کی معیاد پوری کی، میاں نواز شریف کی حکومت آئی، ہم نے ویلکم کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ میں نے صدر مشرف کو ایوان صدر سے نکالا، عمران خان کیا چیز ہے، عمران خان نیازی کو ہم نکال سکتے ہیں مگر ہمیں سوچ اور طریقہ بدلنا ہوگا،ہم نے جیلیں بھرنا ہوں گی اور ہم جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں سب جماعتیں ایک سوچ پرآئیں مگرہم ایک دوسرے کو نہ بتائیں کہ ہمیں کیاکرنا ہے؟ کچھ ہم سے سیکھ لو، کچھ ہم سے سمجھ لو، ہوسکتا ہے میں نے یہ کام پہلے بھی کیا ہو۔

install suchtv android app on google app store