تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد، امتحانات کے حوالے سے شفقت محمود کا اہم اعلان

شفقت محمود کا اہم بیان فائل فوٹو شفقت محمود کا اہم بیان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد امتحانات کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا، اس مرتبہ بچوں کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں بٹھانےکا ارادہ نہیں اس بار ہماری کوشش ہے کہ امتحانات لیےجائیں، حالات بہتر ہو گئے تو انشااللہ امتحانات ہوپائیں گے۔

نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ خواہش تھی جس حد تک ہوسکےتعلیمی ادارےکھلےرہیں مگر کوروناوباکی دوسری لہرتیزی سےپھیل رہی ہےجس پرمشاورت کی، دسمبرمیں بھی صورتحال اتنی ہی خراب ہوگی جیسی جون میں تھی۔

شفقت محمود نے کہا کہ کوشش کی آن لائن کلاسزچلیں یاپھرہفتےمیں ایک دن ہوم ورک دیاجائے، آج اجلاس میں تمام ڈاکٹرز اورمحکمہ صحت حکام نےتجاویزدیں، 5کروڑبچےاسکول جاتے ہیں، کورونا کا شکار نہ بھی ہو تو کیریئر بن سکتے ہیں کوشش ہےایک چوتھائی حصےکوآئسولیٹ کیاجائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ متبادل ذرائع سےمتعلق بھی تجاویزآئی ہیں جن پرغورجاری ہے اسکول کانیاسال اپریل بجائے اگست میں لےجانےکی تجویزہے، پوری کوشش کریں گےبچوں کاکورس ورک مکمل ہوسکے، امتحانات میں تاخیر کرنےکی تجویزپربھی غوروخوض کیاجائےگا، میٹرک کےامتحانات بھی تاخیرکرنےکی تجاویزآئیں۔

24دسمبرتک عملاًاسکول کھلےرہیں بچےنہ آئیں ٹیچرز آتے رہیں
انہوں نے واضح کیا کہ 24دسمبرتک عملاًاسکول کھلےرہیں بچےنہ آئیں ٹیچرز آتے رہیں، کوشش کررہےہیں آن لائن کلاسز ہوں تاکہ تعلیمی سال خراب نہ ہو، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنےپربھی غورکیاجارہاہے، پرائیویٹ اسکولوں سےمتعلق بھی مختلف تجاویزپرغورکیاجارہاہے، کم فیسوں والےاسکولزکیلئےقرض حسنہ سےمتعلق غورکیاجارہاہے، ٹیچرزکی کم تنخواہ سےمتعلق بھی کچھ تجاویزآئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store