پی آئی اے نے یومیہ ملازمین کو فارغ کردیا

پی آئی اے فائل فوٹو پی آئی اے

پی آئی اے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث پی آئی اے نے 250 سے زائد یومیہ اجرت والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پی آئی اے شدید مالی مشکلات میں ہے اور اسی وجہ سے یومیہ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے فارغ کیے جانے والے یومیہ اجرت والے ملازمین کا تعلق انجینئرنگ، ایڈمن، سمیت زیلی کمپنی اسپیڈیکس سے ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے 2500 سے 2900 تک یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ پی آئی اے انتظامیہ۔نے کوریئر کمپنی اسپیڈیکس کو بند کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store