نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق فواد چوہدری کا بیان، یاسمین راشد بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

یاسمین راشد اور فواد چوہدری فائل فوٹو یاسمین راشد اور فواد چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ،سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے معاملے پر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور وفاقی وزیر فواد چوہدری آمنے سامنے آگئے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی100 بار انکوائری کرالیں، فواد چوہدری ڈاکٹر نہیں، ان کیلئے رپورٹ کو سمجھنا مشکل ہوگا۔

فواد چوہدری نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پرجواب میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گائناکالوجسٹ ہیں۔ میرا نہیں خیال نواز شریف کو کوئی ایسا پرابلم تھا جس کا حل گائنا کالوجسٹ کے پاس ہو لہٰذا یاسمین راشد سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے کیونکہ یہ کابینہ کا فیصلہ تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے پہلے شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کرکے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے کے حق میں رائے دی تھی۔

install suchtv android app on google app store