قبل از وقت ریٹائرمنٹ، 77 ملازمین کی فہرست تیار، بڑی خبر نے سب کو چونکادیا، جانیے تفصیلات

قبل از وقت ریٹائرمنٹ فائل فوٹو قبل از وقت ریٹائرمنٹ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈ ائریکٹ ر یٹائرمنٹ پالیسی کے تحت 20سال سروس مکمل کرنے والے گریڈ 16 کے 77 ملازمین کی فہرست تیارکرلی ہے۔

یہ فہرست ریٹائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

گریڈ 16 کے 20سال سروس مکمل کر نیوالے ملازمین شامل ہیں، فہرست سیکشن افسر ایڈمن ٹو محمد ندیم مجاہد نے تیار کی ہے۔

متاثرہ ملازمین نے بتایا ہے کہ مذکورہ سیکشن افسر بھی بنیادی طور پر آفس سپرٹنڈنٹ ہیں لیکن انہوں نے اپنا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا۔

جو اس پالیسی کی زد میں آ سکتے ہیں، ان میں غلام مرتضیٰ ، عبد الحمید شیخ اور قاضی تنویر احمد شامل ہیں۔

ان اہل کاروں کو قبل از وقت ر یٹائرکیاجائے گا، جن کی سروس کے دوران تین اے سی آر اوسط درجے کی ہیں یا وہ ترقی کیلئے دو مرتبہ سپرسیڈہوئے یا ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت ہوا ہو یا ان کا طر ز عمل قابل اطمینان نہ ہو۔

install suchtv android app on google app store