موٹروے پولیس افسران نے ایمانداری اور فرضی شناسی کی مثال قائم کردی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس فائل فوٹو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران نے ایمانداری اور فرضی شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے دوران سفر گم ہونے والے نقدی، قیمتی موبائل فون اور سونے کی زیورات برآمد کر کے مالک کے حوالے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو ایک شہری محمد شریف نے اطلاع دی کہ وہ اپنی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ بذریعہ موٹروے (M-4) اسلام آباد سے ملتان جارہے تھے کہ موٹروے (M-4) ریسٹ ایریا میں کچھ دیر آرام کی غرض سے رکے۔ اس دوران ان کا پرس ریسٹ ایریا میں کہیں گم ہو گیا جس میں مبلغ 24ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور 18تولے سونے کی زیورات موجودہیں۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موٹروے (M-4)ریسٹ ایریا میں پہنچ گئے اور پرس کی تلاش شروع کردی۔دوران تلاشی موٹروےپولیس کے افسران SPOمحمد عثمان شبیر اور SPOمحمد فاروق کو مذکورہ پرس موٹروے M-4ریسٹ ایریا کے ایک ٹک شاپ سے ملا،چیک کرنے پرپرس میں رقم،قیمتی موبائل فون اور 18تولے سونے کی زیورات موجود تھی۔

موٹروے پولیس کے افسران نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ رقم قیمتی موبائل فون اور سونے کی زیورات مالک کے حوالے کردیے۔جس نے موٹروے پولیس افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے افسران کو شاباش دی اور تعارفی سند کے ساتھ ساتھ انعام دینے کا اعلان کیا۔

 

install suchtv android app on google app store