حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا فائل فوٹو حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔ ارکان کو مشترکہ سیشن میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیا جا رہا ہے۔ مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد بروقت قانون سازی کرنا ہے۔ زیربحث قوانین کی منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس ضروری ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح ساڑھے11بجےہو گا اس سلسلے میں حکومتی ارکان کوٹیلی فون کےذریعےاجلاس کی اطلاع دی جارہی ہے۔ ارکان کومشترکہ سیشن میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

قبل ازیں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، شور شرابے اور نعرے بازی کے دوران انسداد دہشتگردی ترمیمی بل دوہزاربیس اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ایکٹ ترمیمی بل منظور کیے گئے۔

دونوں بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیے اور بلز پر اپوزیشن کی تمام تجاویز مسترد کردی گئیں۔

install suchtv android app on google app store