سال 2019 میں منعقدہ سی ایس ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان، کتنے فیصد اُمیدوار کامیاب؟ جانئے اہم خبر

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے فائل فوٹو سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سال 2019 میں منعقدہ امتحانات (سی ایس ایس) کے نتائج کا اعلان کردیا۔

سی ایس ایس 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صرف 2 اعشایہ اکیاون فیصد امیدوار کامیاب ہوسکے، تحریری و زبانی امتحانات کے بعد کامیاب امیدواروں کی تعداد 365 رہی۔

کامیاب 214 امیدواروں کو گریڈ 17 میں تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا۔

تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔

ڈائریکٹر ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق 214 امیدواروں کو گریڈ 17 میں تعیناتی کی سفارش کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store