سی ایس ایس پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی

سی ایس ایس پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی فائل فوٹو سی ایس ایس پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی

پاکستان میں مقابلے کا امتحان سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس) پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔سال2020 میں سی ایس ایس کا ‏امتحان صرف1.96 فیصد امیدوارپاس کر سکے۔ امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جب کہ 18 ہزار 177 ‏امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔

انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس پاس ہونےکی شرح 3 فیصد تھی۔

سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ ‏لیا تھا۔

تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ‏ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔ گزشتہ 5 سالوں میں پاس ہونےکی شرح انتہائی کم ہونےلگی ہے۔

install suchtv android app on google app store