وفاقی وزیر ریلوے نے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے اہم اعلان جاری کردیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ سسٹم میں خرابی آئی ہے اتنا لوڈ نہیں اٹھا رہی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ سسٹم میں خرابی آئی ہے اتنا لوڈ نہیں اٹھا رہی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی،کراچی،ملتان،لاہور،پشاور،سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن کھول دی جائے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بکنگ ریزرویشن مکمل طور پر ایس او پیز پر کام کرے گی،اسٹیشن کے باہر ریزرویشن کی کھڑکی چند گھنٹوں میں کھول دی جائے گی، کل صبح 8 سے شام 5 بجے تک 60 فیصد پرٹرین کی ٹکٹ بک کرائی جاسکےگی۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری آپ کی بھی ہےکہ کورونا میں آپ نے احتیاط برتنی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 سے 30 مئی تک معیاری ضابطہ کار کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store