شالیمار ایکسپریس بند، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

پاکستان ریلوے فائل فوٹو پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی۔

مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store