وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی فائل فوٹو وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی

وزیراعظم نے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، انھیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کی جگہ عامر اشرف خواجہ کو سیکرٹری صحت تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے عامر اشرف خواجہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ادھر طارق الہدیٰ شاہ کو ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store