شاہد خاقان کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے: زرتاج گل

 زرتاج گل فائل فوٹو زرتاج گل

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی احمقانہ سوال پر اپوزیشن کے سپورٹرز پھولے نہیں سما رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موصوف نے پوچھا کہ ‘حکومت کا کیا پلان ہے کورونا وائرس ختم کرنے کا’؟ ان کو یہ بھی علم نہیں کہ اس وبا کی ویکسین ابھی ایجاد نہیں ہوئی، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے معیشت کو سنبھالنا ہوگا۔

اتوار کو ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ کیلیبری فونٹ کے ریلیز سے پہلے ہی اس میں لکھنے والے یہ ہی لوگ ہیں۔ دو مہینے پہلے جب میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا وائرس شاید ختم نہ ہو سکے اور مستقبل میں آتا رہے گا، اور ہمیں اس کے ساتھ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی، تو کچھ لوگوں کو بات سمجھ نہیں آئی تھی۔

زرتاج گل نے کہا کہ اب جب عالمی ادارے بھی یہی کہ رہے ہیں تو انہیں شاید یہ بات اور بھی عجیب لگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس خطرے کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو سنبھالنا ہوگا ،سب کاروبار زندگی بند کرکے مکمل طور پر گھروں میں محصور نہیں ہو سکتے۔

install suchtv android app on google app store