زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں کے ڈیرہ غازی خان سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ پر قائم الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے زرتاج گل اور انکے شوہر کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیاگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے زرتاج گل کی ضمانت کے حوالے سے درخواست کی ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں ہنگامی بنیادوں پر سماعت کی تھی۔

اس موقع پر سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا تھا کہ اگر کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے استعفیٰ دے دینا چاہیے، اگر میں نہ پہنچتا تو کیا یہ عورت ساری رات ہائی کورٹ میں گزارتی، آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے۔

سی سی پی او پشاور نے عدالت کو بتایا تھا کہ زرتاج گل ہمیں کسی بھی مقدمےمیں مطلوب نہیں اور انہیں گرفتار بھی نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس ابراہیم خان نے کہا تھا کہ ہمارے کسی بھی وکیل کے ساتھ ظلم ہوگا تو میں رات 3 بجے بھی عدالت لگاؤں گا۔

install suchtv android app on google app store