ایل او سی فائرنگ پر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

 دفتر خارجہ فائل فوٹو دفتر خارجہ

ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

پھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا، بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل شہری آبادی کو نشانا بنایا جارہا ہے، چند روز قبل ایل او سی کے بگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل بھی جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store