کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر

کینیڈا نے گریجویٹ طلبا کے لیے سال 2026 میں بین الاقوامی اسٹڈی پرمٹس میں کمی کرے گا۔ فائل فوٹو کینیڈا نے گریجویٹ طلبا کے لیے سال 2026 میں بین الاقوامی اسٹڈی پرمٹس میں کمی کرے گا۔

کینیڈا نے گریجویٹ طلبا کے لیے شرط میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سال 2026 میں بین الاقوامی اسٹڈی پرمٹس میں کمی کرے گا۔

کینیڈا کی امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2026 میں بین الاقوامی اسٹڈی پرمٹس کی تعداد میں کمی کرے گا، تاکہ عارضی رہائشیوں کا حصہ 2027 کے آخر تک 5 فیصد سے کم کیا جا سکے۔

اسٹڈی پرمٹ ہدف 2026

IRCC 2026 میں مجموعی طور پر 408,000 اسٹڈی پرمٹس جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس میں نئے بین الاقوامی طلبہ کے لیے 155,000 پرمٹس ، موجودہ یا واپس آنے والے طلبہ کے لیے 253,000 توسیعی پرمٹس شامل ہیں۔

یہ تعداد 2025 کے مقابلے میں 7 فیصد کم اور 2024 کے ہدف سے 16 فیصد کم ہے، جو کینیڈا کے بین الاقوامی اسٹوڈنٹ پروگرام کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ نمو کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

گریجویٹ طلبہ کے لیے شرط میں تبدیلی

1 جنوری 2026 سے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ، جو عوامی تعلیمی اداروں (DLIs) میں زیر تعلیم ہیں، پروونشل یا ٹیرٹورئیل اٹیسٹیشن لیٹر (PAL/TAL) کے بغیر اسٹڈی پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد گریجویٹ تحقیق کے ذریعے قومی ترقی اور جدت کو فروغ دینا ہے، تقریباً 49,000 گریجویٹ طلبہ اس تبدیلی سے مستفید ہوں گے۔

PAL/TAL پرمٹس کی تقسیم

2026 میں PAL/TAL کی ضرورت والے 180,000 پرمٹس میں سے اونٹاریو اور کیوبک کو سب سے زیادہ حصہ ملے گا، جبکہ دیگر صوبے اور علاقے پچھلے منظوری کے تناسب اور آبادی کی بنیاد پر حصص حاصل کریں گے:

کینیڈا 2026 میں PAL/TAL کی شرط والے طلبہ کی زیادہ سے زیادہ 309,670 درخواستیں قبول کرے گا۔

install suchtv android app on google app store