پاکستان میں 2291 افراد کورونا وائرس سے متاثر،107 مریض صحتیاب ہو گئے

پاکستان میں 2291 افراد کورونا وائرس سے متاثر،107 مریض صحتیاب ہو گئے فائل فوٹو پاکستان میں 2291 افراد کورونا وائرس سے متاثر،107 مریض صحتیاب ہو گئے

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 11، سندھ 9، خیبرپختونخوا 8، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 746 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس؛ کیسز سامنے آنے پر رائیونڈ سٹی کو قرنطینہ قرار دے دیا

پنجاب میں اب تک کورونا سے 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ 

صوبائی محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 709 ہوگئی ہے جن میں سے کراچی سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم، اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کیسز کی تعداد 274 اور حیدرآباد میں 131 ہے جب کہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس ہے۔

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کہنا تھا کہ لوگوں کو سیکھنا چاہیے آئسولیشن یا معاشرتی دوری ہی کورونا کا علاج ہے۔

خیبرپختونخوا 

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔ 

بلوچستان

بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔

 

صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 158 ہوگئی ہے۔

 گلگت بلتستان 

گلگت بلتستان میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 184 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے: ترجمان گلگت بلتستان

ادھر ڈپٹی کمشنر سکردو کے مطابق قرنطینہ میں چودہ روز مکمل کرنے والے چھبیس افراد گھروں کو روانہ کر دیا تمام کو کلیر قرار دیا ہے۔

اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے مزید  کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر 

آزاد کشمیر میں مزید کیسز رپوٹ نہیں ہوئے وادی میں وہی 6 کیسز برقرار ہے۔

 

install suchtv android app on google app store