اتنی بڑی غلطی کہ عوام گھبرا گئی، وزیر اعظم پاکستان سے متعلق فیصل جاوید نے اصل حقیقت بتادی

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی ہے فائل فوٹو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی ہے۔

خیال رہے برطانوی نیوز چینل نے بورس جانسن کو کورونا وائرس کی خبر چلانے کی بجائے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کے متعلق خبر چلائی تھی۔

ویب چینل کے ٹکر میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

برطانوی چینل پر خبر اس وقت چلائی گئی جب بورس جانس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سینیٹر فیصل جاوید نےٹویٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر نہیں ، خبر جھوٹی ہے، جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس کا کیسے شکار ہوگئے؟ اندرونی خبر نے تہلکہ مچا دیا

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کوویڈ 19 کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات بھی ظاہر ہوئیں ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔a

install suchtv android app on google app store