کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس 31 مارچ تک معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے فائل فوٹو پاکستان ریلوے

کورونا وائرس کے پیش نظر ریلوے سروس آج رات 12 سے 31 مارچ تک معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جو افراد خواہشمند ہوں گے انہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد مرضی کی ٹرین میں ایڈجسٹ کیا جائےگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ جو ٹکٹ استعمال نہیں کرنا چاہتے انہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد پیسے واپس کردیے جائیں گے۔

اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں اور کسی بھی ٹرین کو راستےمیں نہیں روک سکتے۔

شیخ رشید نے مزید کہا ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے، رش والی ٹرینیں بند کردیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں،سندھ میں لوگ آنہیں رہے بلکہ جا رہے ہیں، 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سے نکل جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 887 ہوگئی، صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ تعداد 887 تک پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store