میر شکیل الرحمٰن کے خلاف کیس، نیب نے نواز شریف کو طلب کر لیا

میر شکیل الرحمٰن کے خلاف کیس، نیب نے نواز شریف کو طلب کر لیا فائل فوٹو میر شکیل الرحمٰن کے خلاف کیس، نیب نے نواز شریف کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے خلاف کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔

نیب کے مطابق نواز شریف نے 1986 میں غیر قانونی طور پر جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے لیے 54 کنال زمین لیز کی اور انہیں اس کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم طبی بنیاد پر ضمانت ملنے کے بعد علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

تقریباً 5 روز قبل نیب نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ’ ہدایت اللہ اور حکمت اللہ کی طرف سے جنرل پاور آف اٹارنی رکھنے پر اس وقت کے وزیراعلیٰ میاں نواز شریف نے متعلقہ قوانین/ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن فیز 2 بلاک ایچ میں 54 کنال کے پلاٹوں کے مبینہ غیر قانونی استثنٰی‘ سے تعلق پر گرفتار کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store