وزیراعظم، صدر سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی ٹانک میں شہید ہونیوالے کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش

وزیراعظم، صدر سمیت اہم سیاسی رہنماوٗں کی  ٹانک میں شہید ہونیوالےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت پیش فائل فوٹو وزیراعظم، صدر سمیت اہم سیاسی رہنماوٗں کی ٹانک میں شہید ہونیوالےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت پیش

وزیراعظم عمران خان نے ٹانک میں جام شہادت نوش کرنیوالےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید نےدہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا،پوری قوم افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں ٹانک میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز اور جام شہادت نوش کرنیوالےکرنل مجیب الرحمان کوخراج عقیدت پیش کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، کرنل مجیب الرحمان شہید نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا اور فورسزکی بےمثال قربانیوں سےدہشتگردی کا خاتمہ،امن کی شمع روشن ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ٹانک میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر کرنل مجیب الرحمان شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کی وجہ سےملک سےدہشتگردی کاخاتمہ ہوا۔

صدرڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے بلنددرجات اور اہلخانہ کیلئےصبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا پوری قوم اس ناسورکےخلاف جنگ میں متحد اورپرعزم ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شہیدکرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سےدلی اظہارتعزیت کیا اور کہا شہیدکرنل مجیب الرحمان کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آپریشن میں شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر بیٹے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، ہمیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، پوری قوم فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے ، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کیساتھ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی ڈی آئی خان میں دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالےشہیدکرنل مجیب الرحمان کیلئے دعا کی۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں شہید کےاہل خانہ کےساتھ کھڑے ہیں، شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنرپنجاب نے پاک فوج کےکرنل مجیب الرحمان کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا امن کےلیےقربانی دینےوالوں کوعوام سلام پیش کرتےہیں دشمن کےخلاف بہادری سے پاک افواج لڑتی ہے،اس کی مثال نہیں۔

 

install suchtv android app on google app store