پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی ایم رہنماوٗں علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام  ای سی ایل سے نکال دیا گیا فائل فوٹو وزیر اعظم کی ہدایت پر پی ٹی ایم رہنماوٗں علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

وزات داخلہ نے پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ نے نکال دیے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں، یہ نام وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک بار کے لیے نکالے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ سمیت 50 افراد کےنام ای سی ایل پر ہیں، علی وزیر اور محسن داوڑ کےنام خار قمر واقعے پرای سی ایل میں ڈالےگئے تھے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں نے ای سی ایل سےنام نکلوانےکےلیے رابطہ نہیں کیا، اگر درخواست دیں گے تو اس پر غور کیا جائےگا۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغانستان جانے کیلئے محسن داوڑ اور علی وزیر نے اجازت نہیں مانگی، محسن داوڑ کا دعویٰ گمراہ کن اور ریاستی اداروں کو بد نام کرنےکی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھتی ہے، اگر وہ باہر جانےکی درخواست دیں تو قانون کےمطابق دیکھا جائےگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے کی اجازت دی ہے۔

دونوں اراکین اسمبلی کو افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے اجازت دی گئی۔

install suchtv android app on google app store