ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے، یوم خواتین پر آرمی چیف کا اہم بیان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔

خواتین کے عالمی دن پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر قوم کی تعمیر میں حصہ لے رہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمیں اپنی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عالمی یومِ خواتین کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم عمران کا اہم پیغام جاری

یوم خواتین کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل اجاگر کیے جا رہے ہیں۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قائداعظم کا قول ہے کہ خواتین کی طاقت قلم اور تلوار سے زیادہ ہے، پاکستان بطور ریاست اور شہریوں کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store