مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈل کے ملزمان کی آگئی شامت، چیئرمین نیب کی سخت ہدایات جاری

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فائل فوٹو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈل کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین نیب نے بیرون ملک فرار مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈل کے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے مدد حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو لازمی واپس لایا جائے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اورعوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے لوٹے گئے 328 ارب برآمد کرکے خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ جعلی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مفتی احسان کو مضاربہ کیس میں 10سال کی قید اور 9 ارب روپے جرمانہ کی سزا ہوئی ہے، مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store