وزارت دفاع کا آرمی چیف کی 3 سالہ دوبارہ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

وزارت دفاع نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مدت ملازمت میں تین سال توسیع کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن میں آرمی ایکٹ(1952) انیس سو باون میں ترمیم تحت جاری کیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ذرائع کے مطابق نوٹی فکیشن کی کاپی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹی فکیشن میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا حوالہ دیا گیا ہے، آرمی چیف کی تقرری انتیس نومبر دو ہزار انیس سے اٹھائیس نومبر دو ہزار بائیس تک کی گئی ہے،صدر مملکت نے اٹھائیس نومبر دوہزار انیس میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق نوٹی فکیشن کی کاپی تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزارت قانون، کیبنٹ ڈویژن کو موصول ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store