نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا، جکارتہ میں شاندار استقبال

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے فائل فوٹو سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا، جکارتہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی انڈونیشیا کے سرکاری دورہ پر جکارتہ پہنچے، نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر متعلقہ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایک پروقار تقریب میں انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالاسینا اوتاما سے نوازا گیا۔

اپنے دورے کے موقع پر نیول چیف نے انڈونیشیا کےنائب وزیر دفاع، نیوی کے سربراہ اور کمانڈنٹ آف میرین کور سے اہم ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا، انہوں نے انڈونیشین میرینز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store