اب یہ ترچھی ٹوپی والی سرکار کون ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے عوام الناس کو بتادیا

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترچھی ٹوپی والی سرکار لندن میں بیٹھ کر حکومت گرانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی، خیبرپختونخوا میں تین وزرا کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی گئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اس ملک کا نصب العین ہے، 16 ماہ کی حکومت نے کرپشن کے خلاف سخت ترین فیصلے کئے ہیں، ملک میں کرپشن فری کے خلاف جہاد کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، مافیا نے ملک کے گلے سڑے نظام سے فائدہ اٹھایا ہے، کرپشن میں شراکت داری کرنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کریں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترچھی ٹوپی والی سرکار لندن میں بیٹھ کر حکومت گرانے کی سازشوں میں مصروف ہے، بیماری کی آڑ میں لندن میں بیٹھا ٹولہ سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑی ہے، حکومت اور اتحادی جماعتیں ملک کو کامیاب بنانےکے لئے پرعزم ہیں، پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے منتخب حکومت کا ساتھ دینے کے لئے سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔

 

install suchtv android app on google app store