پرویزاشرف کےخلاف ضمنی ریفرنس ، نیب کا بڑی کاروائی کرنے کا فیصلہ

 راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فيصلہ فائل فوٹو راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فيصلہ

نيب نے کارکے رینٹل پاور ریفرنس ميں سابق وزيراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فيصلہ کرلیا ہے۔

احتساب عدالت سے 10 فروری تک مہلت حاصل کرلی گئی ہے، سابق وزيراعظم نے ریشماں اور گلف رینٹل پاور ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کی۔

کارکے رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ نيب نے موقف اپنايا کہ نئے شواہد کی روشنی میں ضمنی ریفرنس تیار کیا جارہا ہے، ریفرنس دائر کرنے کيلئے کچھ وقت ديا جائے۔

عدالت نے نيب کو 10 فروری تک مہلت ديتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ ریشماں اور گلف رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کےدوران سابق وزيراعظم نے بریت کی درخواست دائر کی اور استدعا کی کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں ریفرنس سے بری کیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

 

install suchtv android app on google app store