پرویز خٹک اور زبیدہ جلال بھی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

 زبیدہ جلال اور عمران خان فائل فوٹو زبیدہ جلال اور عمران خان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں۔

نیب کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں زبیدہ جلال نے کہا کہ بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، لیکن اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم کسی کی ایک نہ سنی۔

زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ کابینہ ارکان 190 ملین پاؤنڈ کو پاکستان کا اثاثہ سمجھتے تھے تاہم ارکان کے تحفظات کے باوجود 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک، سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور دیگر اہم شخصیات گواہوں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store