وزیراعظم کا ڈیڑھ سولائسنس ختم کرنے کے حوالے سے بڑی خبرمنظرعام پر

عمران خان کا تیس روز میں غیرضروری لائسنسوں کے خاتمے کا عمل مکمل کرنے پر زور فائل فوٹو عمران خان کا تیس روز میں غیرضروری لائسنسوں کے خاتمے کا عمل مکمل کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے مقامی سطح پر مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے تقریبا ً ڈیڑھ سو لائسنس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پیر کے روز اسلام آباد میں صوبوں میں لائسنس کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومتوں کو مختلف اقسام کے 74 لائسنس ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضروری لائسنسوں کے اجراء کا عمل آسان بنایاجائے ۔

وزیراعظم نے لائسنس کے پیچیدہ نظام پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اشیائے ضروریہ بیکری اور کپڑے کے کاروبارکیلئے لائسنس کی شرط عام آدمی کیلئے مشکلات کا باعث ہے ۔

انہوں نے تیس روز میں غیرضروری لائسنسوں کے خاتمے کا عمل مکمل کرنے پر بھی زوردیا۔

install suchtv android app on google app store