عمران خان کی دھمکیوں کے زور پر الیکشن نہیں ہوگا: سعد رفیق

سعد رفیق فائل فوٹو سعد رفیق

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمار ے بڑوں نے قیام پاکستان میں کردار ادا کیا، جو کوئی بھی بات کرتا ہے اس پر الزامات عائد ہوتے ہیں۔ ایسے آدمی کو سامنے لا کر کھڑا کیا گیا جس کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں ہے، ایسے شخص کو سیاست میں لایا گیا، جس کا سیاسی میدان میں کوئی کردار نہیں رہا۔

ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ کیا ہم نے ملک کا مال لوٹا؟ کہاں ہے وہ لوٹ کا مال، اس کا ثبوت کہاں ہے، ہم جیلوں میں گئے، بڑی قربانیاں دیں، کیا گناہ کیا جو عدم اعتماد کیا،عدم اعتماد لانے کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار ثابت کریں، کیا آئین عدم اعتماد کا راستہ نہیں دیتا؟

سعد رفیق نے مزید کہا کہ آپ معیشت کوتباہ کرکے چلے گئے، ایک آدمی اداروں کو مداخلت کی دعوت دیتا ہے ، بار بار آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے، عمران خان کی دھمکیوں کے زور پر الیکشن نہیں ہوگا، پنجاب کو کچھ نہیں ہوگا، چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب آئین عدم اعتماد کا راستہ دیتا ہے آپ نے وہ بھی روک دیا، جب عدالت فیصلہ کرتی ہے وہ ماننا پڑتا ہے، ماننا نہ ماننا انصاف کے تقاضوں پر ہے، ذہنوں کو آلودہ کیا گیا ،کیسا مہاتما ہے، یہ اپنی باتوں سے نوجوانوں گمراہ کررہا ہے، 2018 کا الیکشن چھینا گیا لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی ہم نےمان لیا، سیاسی حریف سب ایک طرف کھڑے ہیں۔

install suchtv android app on google app store