تاجر برادری کی علی زیدی سے ملاقات، دیرینہ مطالبات پورے ہونے کی امید

علی زیدی فائل فوٹو علی زیدی

وفاقی وزیرعلی زیدی سے شہرقائد کی تاجربرادری کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر تاجروں کے مسائل سنے گئے اور حل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

علی زیدی سے ملاقات میں تاجر رہنما زبیر موتی والا اور جاویدبلوانی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے تاجربرادری کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر نے کراچی کی ترقی میں تاجربرادری کےکردار کو سراہا، وبا کے دوران سنگین صورت حال کا مقابلہ کرنے پر بھی تعریف کی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجربرادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب تاجربرادری کی وجہ سےکہلاتا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں تاجربرادری نے ہمیشہ کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجربرادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاجربرادری کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

install suchtv android app on google app store