ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد پولیس نے کیا پاکستان کا نام روشن، لندن کو بھی چھوڑ دیا پیچھے

ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا نام روشن کردیا فائل فوٹو ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا نام روشن کردیا

ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد پولیس کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

ورلڈ کرائم انڈیکس کی ریٹنگ میں اسلام آباد کی 69 درجے بہتری آئی، اسلام آباد نے جرائم کی شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو ،لندن، پیرس اور شنگھائی کو پیچھے چھوڑدیا۔

ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 پر پہنچ گیا، اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر28 اعشاریہ 63 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھا، گزشتہ سال اسلام آباد میں جرائم کی شرح 32 اعشاریہ 88 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی 22 درجے بہتری کے بعد 66 ویں نمبر سے 88ویں نمبر پر پہنچ گیاجبکہ لاہور 28 درجے بہتری کے بعد 174 ویں نمبر سے 202 پر پہنچ گیا۔

install suchtv android app on google app store