وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے چار سرکاری افسران برطرف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے مرحلے میں گریڈ17 کے چار افسران کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چاروں افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے وظیفہ لیتے رہے اور ان کی برطرفی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں افسران سے 4لاکھ 40ہزار196روپے واپس لیے گئے ہیں۔ برطرف کیے گئے افسران میں نعمان ذہیم، شفیع اللہ، سید فضل امین اور سبیل خان شامل ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بیگمات کے نام پر وظیفہ لینے والے افسران کا تعلق ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سے ہے۔

install suchtv android app on google app store