وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد صحافی فخر درانی نے ان کی ’ہٹ لسٹ‘ جاری کی ہے۔
فخر درانی نے ٹوئٹر پر لکھا ’ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے سمیع ابراہم کے بعد آج مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا، لگتا ہے چوہدری صاحب نہ تہیہ کر لیا ہے کہ جس جس اینکر نے عوام کو ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کیا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو پاکستان کا واحد مسیحا بنا کرجھوٹا بیانیہ بنوایا، ان سب کو چن چن کر تھپڑ مارنا ہے۔‘
فرخ درانی نے دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بعد عارف حمید بھٹی، ارشاد بھٹی، حسن نثار، ہارون الرشید، صابر شاکر، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر معید پیرزادہ، چوہدری غلام حسین اور کئی چھوٹے بڑے حکومتی ترجمان نما اینکرز کی صفوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اب ہر شادی سے پہلے یہ میزبان سے پوچھیں گے فواد چوہدری تو مدعو نہیں ہے۔‘
اس واقعہ کے بعد عارف حمید بھٹی، ارشاد بھٹی، حسن نثار، ہارون الرشید، صابر شاکر، اوريا مقبول جان،ڈاکٹر معید پیرزادہ، چوہدری غلام حسین اور کئی چھوٹے بڑے حکومتی ترجمان نما اینکرز کی صفوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔اب ہر شادی سے پہلے یہ میزبان سے پوچھیں گے فواد چوہدری تو مدعو نہیں ہے۔ https://t.co/gMa1lioWf4
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) January 5, 2020
خیال رہے کہ اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنما کے صاحبزادے کی شادی میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارا تھا، اس سے قبل فیصل آباد میں ایک شادی کے دوران بھی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ جڑے تھے۔