بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یو م پیدائش روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یو م پیدائش روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے فائل فوٹو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یو م پیدائش روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یو م پیدائش روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک کے طول وعرض میں تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک کے مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں قائد اعظم محمد علی جنا ح کے سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹے جائیں گے اور بابائے قوم کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔

اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے جائیں گے اور پاکستان کے حصول کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور شبانہ روز جدوجہد پر روشنی ڈالی جائیگی۔ پاکستانی قوم ہر سال بابائے قوم کے یوم پیدائش 25دسمبر کو یہ عہدکرتی ہے کہ وہ پیارے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کام کرے گی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنا کردم لے گی جس کا خواب بابائے قوم نے دیکھا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store