بابائے قوم قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بابائے قوم قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے فائل فوٹو بابائے قوم قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 146واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج کے دن کا آغاز ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا، ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

اس موقع پر کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز ہیں، مہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز نے گارڈز کا معائنہ کیا۔

تقریب میں گورنرسندھ، وزیراعلیٰ اور کمشنر کراچی مزار قائد پر حاضری دیں گے جبکہ تینوں افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز بھی مزار قائدپر حاضری دیں گے۔

مزار قائد پر پاکستان ملٹری کاکول کا دستہ گارڈز کے فرائض سنبھالے گا جبکہ پاک فضائیہ کےکیڈٹس گارڈ کے فرائض پاکستان آرمی کے کیڈٹس کےحوالے کریں گے۔

خیال رہے کہ قائد کے مزیر پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔

تقریب میں نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store