پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس، بلاول بھٹو زرداری کا بڑا فیصلہ۔۔۔حکومتی حلقوں میں ہلچل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں قائم علی شاہ، یوسف رضا گیلانی، نیربخاری،فرحت اللہ بابر،راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، مخدوم احمد محمود،علی مدد جتک،فیصل کریم کنڈی، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان اور مصطفی نواز کھوکھرنے شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر صوبے میں جاکر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ خواہ کوئی کسی دوسری پارٹی میں کیوں نہ ہو، اگر کسی کا شہید بینظیر بھٹو سے تعلق رہا ہے تو اسے جلسے کی دعوت دیں۔

اجلاس میں 27 دسمبر کے جلسے کے انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کی گئی۔الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور نچلی سطح تک عوامی رابطہ مہم پر بھی بات کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی ملک میں ترقی پسند سیاست کے حوالے سے ایک طویل تاریخ ہے، آج اسلام آباد میں ایمل ولی خان سے ایک خوش گوار ملاقات ہوئی،دائیں بازو کے فاشسٹوں کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی ترقی پسند قوتوں کو ایک ساتھ کام کرنے کے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک ہجوم کی جانب سے دارلخلافہ میں حکومت کی ناک کے عین نیچے ایک بڑے میڈیا ہاؤس پر حملہ ہونا افسوس ناک ہے،آج میں نے اسلام آباد میں ڈان میڈیا گروپ کے دفاتر کا دورہ کیا جبکہ سینیٹ میں انسانی حقوق کی کمیٹی آزادی اظہار رائے پر اس حالیہ حملے کا نوٹس لے چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store