عمران حکومت نے اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماری، نئے انتخابات جلد ہونگے، بڑے انکشاف نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

عمران حکومت روز اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارتی ہے، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، نئے انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ احتساب کےحق میں ہوں مگر انتقام نہ لیا جائے۔

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران حکومت روز اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارتی ہے، اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں، نئے انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔

شارجہ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ مریم نواز شریف کو بھی والد کی تیمار داری کے لیے جانا چاہئے، حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ احتساب کےحق میں ہوں مگر انتقام نہ لیا جائے، زرداری تو نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کھپے‘ نے ملک کو تباہی سے بچایا ہے۔فضل الرحمٰن کے دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ فضل الرحمٰن دھرنا دے کر جا نہیں چکے بلکہ آچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store