صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پراتفاق

وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف زرداری سے ملاقات کر رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں پارٹیوں کے سینئر رہنما بھی موجود تھے، صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر اور وزیراعظم کو مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے بریفنگ دی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ صدر اور وزیرعظم کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز عطا کرنےکی تقریب کے بعد ہوئی۔

install suchtv android app on google app store