دنیا بھر میں برطانوی شہزادی کیٹ کے لباس کے خوب چرچے، شہزادی کیا کرنے پر مجبور ہوگئیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

حالیہ دورہ پاکستان میں برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے لباس کے خوب چرچے ہوئے ہیں فائل فوٹو حالیہ دورہ پاکستان میں برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے لباس کے خوب چرچے ہوئے ہیں

حالیہ دورہ پاکستان میں برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے لباس کے خوب چرچے ہوئے کہ کیٹ پاکستانی فیشن ڈئیزائنر کو شکریہ کا خط لکھنے پر مجبور ہو گئیں۔

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے لیے لکھے گئے خط میں ان کے تیار کردہ لباس کو پسند کیا بلکہ یہ بھی لکھا کہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں گی۔ کیٹ نے اپنے خط میں کہا کہ میرے دورہ پاکستان کو خوشگوار بنانے کے لئے آپ کا بے حد شکریہ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ خدیجہ اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے لباس تیار کیا۔ کیٹ نے اپنے خط میں خدیجہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں اور ان کے دیئے ہوئے وقت کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں پاکستان بہت پسند آیا، پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیشن برینڈ کی کریٹو ڈائیریکٹر خدیجہ شاہ نے خط کی تصویر اپنے اکائونٹ پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے دنیا کو یہ پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور خوبصورت ملک ہے۔

 

install suchtv android app on google app store