نوازشریف کے جانے کے بعد بھی پارٹی کون چلائے گا؟ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لے آئے۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز فائل فوٹو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں، نوازشریف ماضی میں بھی جلاوطن رہے۔ نوازشریف کے جانے کے بعد بھی پارٹی چلتی رہے گی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ ہی واحد جماعت جو حکومت چلاسکتی ہے، ایسی صورتحال پر پہنچ چکےہیں۔ معیشت بحالی میں 3 سال لگ جائیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان نے کامیاب احتجاج کرکے دکھایا۔

مزید پڑھئے: حج ٹرمینل تک آنے کی ن لیگ کے کچھ رہنماﺅں کو ہی اجازت مل سکی، ن لیگی ہوگئے نالاں اور پریشان۔۔۔ تفصیلات آگئیں

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو حج ٹرمینل تک الوداع کرنے کیلئے ن لیگ کے 21 رہنماﺅں کو اجازت دیدی گئی۔ راجہ ظفرالحق، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایازصادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store